تازہ ترین

زخنہ جھیل اور شاہی بن شاہی کوسیاحتی مقامات میں تبدیل کر ترقی دی جائے تو نہ صرف علاقے کے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگارکے مواقعے بھی بڑھیں گے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازچترال رپورٹ ) نائب امیر جماعت اسلامی وممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے سینئر وزیر سیاحت عاطف خان سے ملاقات کی اور دیر بالا میں سیاحتی مقامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ عنایت اللہ خان نے سینئرو زیر کو ذخنہ لیکس اور شاہی بن شاہی کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا کہ ان علاقوں کو ترقی دینے سے یہاں پر سیاحوں کے لیے بہترین تفریح گاہ بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ذخنہ لیکس خوبصورت اور سرسبز علاقہ ہے اور یہاں پر سہولیات فراہم ہو تو ہر سال ہزاروں کے تعداد میں لوگ آئیں گے جس سے نہ صرف علاقہ ترقی کرے گا بلکہ یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقعے بھی ملیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو خاطر خواہ ترقی دینے کے لیے ایسے مقامات کی نشاندہی ضروری ہے جس میں پوری دنیا کے لیے کشش ہو ۔ دیر کے ان علاقوں کو ترقی دینے اور سہولیات کی فراہمی سے دنیا بھر سے لوگ پاکستان آئیں گے ۔ اس موقع پر سینئر وزیر عاطف خان نے عنایت اللہ خان کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ زخنہ لیکس اور شاہی بن شاہی کو موجودہ حکومت کے پالیسی کے تحت سیاحتی مقامات میں شامل کر کے اس کو ترقی دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاحتی مقامات اپنے مثال آپ ہے اور قدرتی حسن سے مالامال ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو ترقی دے کر سیاحت کو فروغ دیا جائے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button