56

عمران خان کے بارے میں چینیوں کی رائے اچھی نہیں تھی :شیخ رشید کا انکشاف

اسلام آباد (  آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ دورہ چین سے قبل عمران خان کے بارے میں چینیوں کی رائے اچھی نہیں تھی، فوجی عدالتوں میں توسیع ہونی چاہئے کیونکہ افغانستان میں حالات پھر خراب ہورہے ہیں۔

 اے آروائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے دورہ کے بعد چین میں عمران خان کے بارے میں رائے تبدیل ہوئی ، پہلے چین میں عمران خان کے بارے میں رائے اچھی نہیں تھی جب ہم چائنہ کے دورے سے واپس آرہے تھے تو چینی لیڈروں نے مجھے کہا کہ عمران خان نے کیمونسٹ کالج میں جو خطاب کیاہے اس سے ہماری ان کے بارے میں رائے تبدیل ہو گئی ہے جو پہلے بالکل مختلف تھی ۔ انہوںنے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع ہونی چاہئے کیونکہ افغانستان میں حالات پھر خراب ہورہے ہیں ، وہاں صدارتی الیکشن ملتوی کردیئے گئے ۔
Facebook Comments