تازہ ترین

چینی کی سپلائی معطل ٗ قیمتوں میں اضافہ

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ)چینی کی سپلائی جزوی طور پرمعطل ہونے کے باعث پشاور میں فی کلو قیمت میں 8روپے کااضافہ ہو گیا ہے جبکہ پرچون چینی 62روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ٹیکسز کے معاملے پر شوگر ملز مالکان اور حکومت کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
جس کے باعث چینی کی سپلائی خیبر پختونخوا میں جزوی طور پرمعطل ہے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 52روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی اور اب 60روپے میں فی کلو فروخت ہو رہی ہے بعض تاجر 58روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں پرچون مارکیٹ میں چینی بھی 60سے 62روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث بڑی مقدار میں سٹاک بھی کر لیاگیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button