تازہ ترین

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے احکامات جاری

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہارڈ شپ کیسز کے تحت 889ادویات کی قیمتوں میں 40فیصد تک اضافہ اور 195نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کے تعین کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
اینٹی بائیوٹیک ٗ بلڈ پریشر ٗ درد ٗ معدہ ٗ ملٹی وٹامن ٗ زخموں اور جلے کے علاج کی مرہم سمیت 450ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں بیشترمیڈیسن کمپنیوں نے پہلے سے ہی مذکورہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جبکہ پشاور میں بعض اہم ادویات تاحال نایاب ہیں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button