تازہ ترین

ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔بارش کا سبب بننے والی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج (جمعرات کو) سے ملک میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے بالائی پنجاب، کوئٹہ ، ژوب، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سبب جمعے سے ہفتے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب ہنزہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جب کہ بگروٹ میں بھی برف پڑنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button