تازہ ترین

ہسپتالوں میں بہتری کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان

شاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی اور بہتری کی تجاویز کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کر دیا
ان کمیٹیوں میں منتخب نمائندے شامل ہونگے جبکہ ضلعی ہیلتھ افسران ان کمیٹیوں کو جواب دہ ہونگے ٗ صوبائی حکومت نے طبی مراکز کو ہفتے میں 7دن اور روزانہ 24گھنٹے سروسز کی فراہمی کیلئے بھی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے مطابق ہیلتھ ورک فورس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی ہسپتالوں میں ایڈہاک بنیادوں پر مزید ڈاکٹروں کی بھرتیوں کی پالیسی بھی زیرغور ہے،ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی تنخواہیں اس مقصد کیلئے بڑھائی گئیں تاکہ وہ دوردراز اضلاع میں بھی ڈیوٹی دیں تاہم جو ڈاکٹرڈیوٹی انجام نہیں دیگا اس کے خلاف تادیبی کارروئی کی جائیگی
انہوں نے کہا کہ کلاس فور کی بھرتیوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے لہذا ان کو ان کا حق دیا جائے گا ، وزیرصحت نے پروکیورمنٹ افسران کوجلدازجلدمشینوں کی سپلائی کا مرحلہ مکمل کرنے کے بھی احکامات دیئے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button