65

پشاور میں 400فیکٹریاں بند ہونے کا خدشہ

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ)صوبائی دارالحکومت میں گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث 400سے زائد فیکٹریاں بند ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ سی این جی سٹیشنوں کو صبح 6سے رات 8بجے تک بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے
گیس بحران پشاور میں شدت اختیار کر گیا ہے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سی این جی سٹیشنوں میں بھی گیس پریشر کم ہے گیس کے پریشر کم ہونے کے باعث چھوٹے کارخانوں میں دو شفٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے اورایک شفٹ میں کام کیا جا رہا ہے ایل پی جی کی قیمت میں پشاور میں 25 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے گیس کی بندش کے باعث مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں ۔

Facebook Comments