تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے خلاف پٹواریوں نے ضلع بھر میں ہڑتال شروع کردی

چترال (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے خلاف پٹواریوں نے ضلع بھر میں ہڑتال شروع کردی جس کے نتیجے میں چترال کے علاوہ بونی، دروش اور مستوج میں سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تکمیل گھر بند رہے اور دفاتر میں سیٹلمنٹ کے حوالے آنے والوں کو واپس جانا پڑا ۔پٹواری ایسوسی ایشن کے صدر قادر امان نے میڈیا کوبتایاکہ منگل کے روز اے سی مستوج عنایت اللہ کے بونی میں تکمیل گھر کو تالا لگاکر اور اسٹاف سے بدتمیزی کرنے کے خلاف ان کا احتجاج ان کی برطرفی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور اسٹاف کو ڈرانے دھمکانے پر اے سی مستوج کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے بھی ڈی پی او چترال کو درخواست دے دی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button