54

ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کی منظوری

پشاور(آوازچترال نیوز)۔وزیر اعظم عمران خان نے پورے ملک میں ایک ہی نصاب تعلیم کی منظوری دی ہے اور اس مقصد کیلئے جماعت اول تاپی ایچ ڈی تک تعلیمی مراحل اور شعبہ جات کیلئے یکساں سلیبس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اس مقصد کیلئے انہوں نے گزشتہ دنوں وفاق اور صوبوں کے تمام وزراء و مشیران تعلیم کو بھی طلب کیا تھا یہ انکشاف وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب ہوگا جس پر خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی کام کررہی ہے ۔
وزیر اعظم کے فیصلے کے تحت پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں نصاب ایک ہوگا جبکہ معذور افراد کے لئے بھی پہلی مرتبہ ملازمتوں کا کوٹہ مختص کرنے اور ان پر شفاف بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء کی بڑتی تعداد کے پیش نظر سکینڈ شفٹ کا آغاز بھی کیا جارہا ہے ۔

Facebook Comments