تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف محاذوں پر چترال سکاوٹس کی بہادری وشجاعت کی عظیم کارناموں کا    یہ سلسلہ جاری رکھیں.راحت نسیم احمد خان

 چترال( آوازچترال رپورٹ)چترال سکاوٹس کے26ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہفتہ29دسمبرکو دروش چھاونی میں منعقد ہوا جس میں زیر تربیت 107ریکروٹ کامیابی سے باقاعدہ طور پر چترال سکاوٹس میں شامل ہوگئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیر کورنارتھ راحت نسیم احمد خان تھے۔اُنہوں نےریکروٹوں سے حلف لیا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ اپنے خطاب میں اُنہوں نے ریکروٹس سے کہاکہ انسان کی زندگی کایہ دن ناقابل فراموش ہوتا ہے جس میں وہ ہر لمحہ مادر وطن پر جان نچھاور کرنے کا عظیم جذبہ لئے ہوتا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف محاذوں پر چترال سکاوٹس کی بہادری وشجاعت کی عظیم کارناموں کا ذکرکرتے ہوئے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس پر زور دیاکہ وہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں۔ اس پروقار تقریب میں ضلعی انتظامیہ کےافسران اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والےعمائیدین،ریکروٹس کےوالدین اور مختلف سکولوں کےطالب علموں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اس کےعلاوہ چترال سکاوٹس اور چترال کے تاریخی اور ثقافتی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔ آخرمیں مہمان خصوصی عوا م وخواص میں گھل مل گئے اور تقریب کا اخیتام نہایت جوش وخروش سے ہوا۔ آئی جی ایف سی نے اسالٹ کورس میں محمد اکرم،پی ٹی کے لئے جنید احمد، بیسٹ فائرنگ کے لئے طار ق الدین اور اکیڈیمکس میں حیات نبی کو بیسٹ ریکروٹ کا انعام دیا جبکہ آئی جی ایف سی کی اعزازی شمشیر ریکروٹ محمد قاسم اور کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی ریکروٹ نصر ت علی کو دے دیا۔ انہوں نے بہترین پریڈ کا مظاہرہ کرنے پر چترال سکاوٹس کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چترال ٹاسک فور س کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے ان کے گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر پریڈ میں بطور مہمان خصوصی حاضر ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button