تازہ ترین

خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کے آبپاشی منصوبے ..ضلع نوشہرہ میں آٹھ ارب اکیس کروڑ..چترال میں محض نو کروڑ

پشاور۔(آوازچترال نیوز)خیبرپختونخواکی سابق حکومت نے پانچ سال کے دوران محکمہ آبپاشی کے مختلف منصوبوں پر 28ارب 69کروڑ روپے خرچ کیے سب سے زیادہ رقم سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے آبائی ضلع نوشہرہ میں آٹھ ارب اکیس کروڑ جبکہ سب سے کم تورغر میں محض چھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے
سرکاری دستاویزات کے مطابق اس تمام عرصہ میں صوبائی دارلحکومت میں مختلف منصوبوں پر تین ارب سینتیس کروڑروپے خرچ کیے گئے جبکہ چارسدہ میں تین ارب 48کروڑ روپے خرچ کیے گیے پانچ سال کے دوران آبپاشی منصوبوں پر سوات میں دوارب چوبیس کروڑ صوابی میں دوارب چودہ کروڑ ،ڈی آئی خان میں ایک ارب نواسی کروڑ ،مردان میں ایک ارب چھپن کروڑ ،دیرمیں ایک ارب اکیس کروڑ روپے خرچ کیے گئے ایبٹ آباد میں چونسٹھ کروڑ ،بنوں میں چوہتر ارب ،بٹگرام میں دس کروڑ ،بونیر اکیس کروڑ ،چترال میں محض نو کروڑ ،ہنگو میں آٹھ کروڑ ،ہرپور میں پچانوے کروڑ ،کرک میں چالیس کرو ڑ،کوہاٹ میں اٹھارہ کروڑ ،کوہستان میں سات کروڑ ،ملاکنڈ میں چھتیس کروڑ ،مانسہرہ میں چالیس کروڑ ،شانگلہ میں بارہ کروڑ ،ٹانک میں بارہ کروڑ روپے خرچ کیے گئے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button