62

سرکاری محکمے اپنا قبلہ درست کریں ٗ وزیر اعلیٰ محمود خان

پشاور۔(آوازچترال نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختوامحمود خان نے صوبائی اسمبلی کے بزنس کو سنجیدگی سے نہ لینے اور بروقت جوابات ارسال نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری محکموں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی
ان خیالات کا اظہار انہوں بدھ کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی نے سوال کا جواب نہ ملنے پر احتجاج کیا اور وہ جذباتی بھی ہوگئیں اس موقع پر وزیر قانون سلطان محمد نے جواب دینے کی کوشش کی تو وزیراعلیٰ نے انہیں بٹھا دیا اور خود کھڑے ہو کر کہا کہ سرکاری محکمے اسمبلی بزنس پر توجہ نہیں دیتے تو ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتیں گے ۔

Facebook Comments