تازہ ترین

نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاریاں

لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاریاں شروع کر تے ہوئے مقد مے کا تمام تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا، العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے نوازشریف کے وکلا نے مقدمے کا تمام تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کرلیا، وکلا نے اپیل دائر کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور 10 روز کے اندر ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button