49

پشاور میں مضرصحت گھی بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ)  خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کوکنگ آئل اورگھی بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے بعد مضر صحت گھی بنانے کا سامان ضبط کر کے فیکٹری کو سِیل کردیا گیا۔
فوڈ سیفٹی آفیسر سید احمد علی شاہ کی نگرانی میں پشاور سرکلر روڈ علاقے میں جعلی گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہزاروں لیٹرجعلی کوکنگ آئل اور گھی کوتحویل میں لے کر فیکٹری کو تالا لگا دیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ فیکٹری کافی عرصے سے لائسنس کے بغیرکام کررہی تھی،خفیہ اطلاع ملنے پرچھاپہ مار کارروائی کی گئی،چھاپہ مارنے کے دوران انکشاف ہوا کہ یہاں جعلی برانڈ کے نام سے ‘‘کوکنگ آئل’’ اور’’گھی’’ بنایا جارہا تھا۔

Facebook Comments