49

چترال سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر کے مبینہ قتل کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے مولانا عبد الاکبر چترالی اور صادق امین کے زیر قیادت احتجاج

پشاور( نمائندہ آوازچترال )چترال سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر محراب نبی ولد غلام نبی کے مبینہ قتل کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور صادق امین صدر چترال یونین کے زیر قیادت احتجاج ۔واضح رہے کہ محراب نبی تقریباً چار سال سے رائل پبلک سکول دلہ زاک روڈ پشاور میں بحیثیت ٹیچر تعینات تھے گزشتہ شب موبائل فون اٹینڈ نہ کرنے پر جب کمرہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو اندر سے دروازہ بند تھا جب واش روم کے دروازے سے اندردیکھا گیا تو مذکورہ ٹیچر مردہ حالت میں پایا گیا میت کو پہلے تھانہ پہاڑی پورہ منتقل کیا گیا اس کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا گیا پوسٹ مارٹم کے فوری بعد ان کے لواحقین اور رشتہ داروں نے میت کو پریس کلب پشاور کے سامنے سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا مظاہرین سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور صادق امین نے خطاب کیا اور صوبائی حکومت سے فوری غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا بعد ازاں میت کو اس کے آبائی گاؤں کشم چترال روانہ کر دیا گیا۔

Facebook Comments