61

آئندہ ہفتے پشاور میں لیڈیز پارک کا افتتاح

شاور۔(  آوازچترال رپورٹ)خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری نوید کامران بلو چ نے جمعرات کے روز پشاور میں شاہی مہمان خانے کے ساتھ واقع شہید طاہرہ قاضی لیڈیز پارک کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ یہ پارک سر کاری مہما ن خانہ کا حصہ تھا جسکو تزئین و آرائش کے بعدعوام کے لیے کھولا جا رہا ہے اور مذکورہ لیڈیز پارک پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے ۔

اس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق شہید طاہر ہ قاضی لیڈیز پارک ہر عمر کی عورتوں کے لئے سیر و تفریح کا بہترین اور خو شنما ذریعہ ہو گا۔ جو کہ صوبائی حکومت کا وژن ہے اور آئندہ بھی اس قسم کے تفریحی مقامات کے قیام کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

Facebook Comments