49

بڑے سکولز ٗطلبہ کے والدین کی چھان بین شروع

پشاور( آوازچترال رپورٹ )۔22سکولز سسٹم کے تحت چلنے والے خیبر پختونخوا کے 12سکولوں نے اپنی تفصیلات ایف آئی اے کے حوالے کردیں جبکہ ایف آئی اے نے زائد فیسوں کے ساتھ ساتھ بڑے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کی چھان بین کے لئے ڈیٹا اکٹھاکرنا شروع کر دیاہے لاکھوں روپے فیس اداکرنے والے والدین کا ڈیٹا ایف بی رآ کو فراہم کیاجائے گا ذرائع نے بتایا کہ لاکھوں روپے فیس ادا کرنے والے والدین کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے گا۔
جو پہلے ہی موجود ہیں ان سے مزید ٹیکس وصول کیا جائے گا اور جن سرکاری افسران اورملازمین کے بچے بڑے بڑے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھ رہے ہیں سے بھی ان کی آمدن کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جائیگی کہ ان کی تنخواہ تو قلیل ہے تاہم وہ اتنی فیسیں کہاں سے ادا کر رہے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا کے لاہور ، اسلام آباد ، کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں پرائیویٹ سکولوں سے تفصیلات طلب کی گئی ہے ۔

Facebook Comments