49

نمکمنڈی کو سیاحتی مقام بنانے کا فیصلہ

پشاور۔(  آوازچترال رپورٹ) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کے تکمیل کے بعد ضلعی حکومت کی جائیداد بلاک اے کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تزئین وآرائش کا فیصلہ کرلیاہے تاکہ نمکمنڈی ٹورسٹ سپارٹ کے طور ابھرسکیں۔
ان خیالات کا اظہارضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے نمکمنڈی کے تاجر برادری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ممبران تقدیرعلی، لیاقت علی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرپراپرٹی کامران خان سمیت نمکمنڈی بازار کے صدر عبدالولی خان، جنرل سیکرٹری عبدالوب سمیت بازار کے دکانداروں نے کثیر تعداد شرکت کی۔
ضلع ناظم محمد عاصم خان نے کہاکہ ضلعی حکومت نمکمنڈی بلاک بی اور سی مسمار کرکے پی ڈی اے کے تعاون سے صوبے کے پہلا کارپارکنگ پلازہ تعمیر کررہاہے جس سے فوڈ سٹریٹ آنے والے مہمانوں کو گاڑی پارک کی سہولت میسر ہوجائے گی جبکہ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ مکمل کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بلاک اے کے 21 دکانیں اور 4فلیٹ کرایہ داردکاندار ضلعی حکومت سے تعاون کرے تاکہ ضلعی حکومت پرانی بلڈنگ پر نئی چھت ڈال کر ایک ہی ڈائزین کے سائن بورڈ اورشٹر لگاکر نمکمنڈی کو سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کراینگے۔

Facebook Comments