55

سابق آئی جی ملک نوید کا نام ای سی ایل سے خارج

پشاور۔(  آوازچترال رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے سابق آئی جی پولیس ملک نوید کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس قلندر علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کی درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملک نوید کا نام ایگزیٹ کنٹرل لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا۔ سابق آئی جی ملک نوید پر اسلحہ خریداری سکینڈل میں چار ارب روپے سے زیادہ کے کرپشن کا الزام تھا ۔ملک نوید نے عدالت میں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔

Facebook Comments