تازہ ترین

ضلع سطح کے تمام دفاتر کے لئے بونی میں پہلے سے دفاتر موجود ہیں اور بونی اپر چترال کے تمام علاقوں کے لوگوں کے لیے نہایت مناسب جگہ ہے .مشترکہ اجلاس

بونی (  آوازچترال رپورٹ)بونی کے منتخب نمائندوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں بونی میں صوبائی حکومت کی جانب سے اپر چترال کو ضلع کا درجہ دینے پر صوبائی حکومت کا شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپر چترال کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اس میٹنگ میں صوبائی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیاگیا کہ ضلع سطح کے تمام دفاتر کے لئے بونی میں پہلے سے دفاتر موجود ہیں اور بونی اپر چترال کے تمام علاقوں کے لوگوں کے لیے نہایت مناسب جگہ ہے لہذاعلاقے کے عوام کے سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بونی میں جلد از جلد ضلع سطح کے سرکاری کاموں کا آٖغا ز کیا جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button