تازہ ترین

دیربالا سیاحت کے لحاظ جنت نظیر وادی ہے اس کو خوبصور ت اور ترقی یافتہ بناکر سیاحت کے لیے پرکشش بنائیں گے ۔عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازچترال رپورٹ ) نائب امیر جماعت اسلامی و ممبر صو بائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر براؤل میں تیسر ا پارک ہے جس کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ دیر کو خوبصورت اور ترقی یافتہ بنا کر سیاحوں کے لیے پرکشش وادی میں تبدیل کریں گے جس سے نہ صرف ہزاروں سیاح آئیں گے بلکہ یہاں پر روزگار کے مواقع بھی بڑھیں ۔ہر علاقے کو دوسرے علاقے ساتھ سڑکوں کے ذریعے جوڑیں گے ۔ تعلیمی اداروں کا جا ل بچھا کر شرح خواندگی میں اضافہ کریں گے ۔ عوام کی تفریح کے لیے پارکس کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ دیر کی ترقی کے لیے میگا پراجیکٹس منظور کیے ہیں جس میں کچھ مکمل ہوچکے ہیں اور دیگر پر کام جاری ہیں جس کی تکمیل سے دیر بالا ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل ہوگا ۔ وہ براؤل بانڈی دیر بالا میں ہل پارک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ضلعی ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ، تحصیل ناظم براؤل جہان عالم خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحتیں ہیں پوری قوم اور نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے اقتدار اور اختیار جس کے پاس ہوتا ہے اور قومی وسائل پر جنہوں نے قوم کو سہولیات فراہم کرنا ہوتی ہے وہ اس سے عاری ہوتے ہیں اور مجرمانہ غفلت کاشکار ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان بیدار رہیں اور اپنے صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھیں ۔ جماعت اسلامی کھیل اور تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کا ساتھ دیتا رہے گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button