70

سرکاری سکولوں کی سیکنڈ شفٹ کیلئے اساتذہ کی بھرتی

پشاور۔ ( آوازچترال رپورٹ) یبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کی سکینڈ شفٹ کیلئے 65ہزار اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ سکینڈری سکولوں میں 5لاکھ بچوں کی گنجائش پیدا کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
صوبے کے 5ہزار سکولوں میں کھیلوں کے میدانوں کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی یہ اعلان مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیا ء اللہ بنگش نے گزشتہ روز گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول کوہاٹ میں انٹر ہائی وہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2018ء کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ صوبے میں نئے سکول تعمیر کرنے کی بجائے موجودہ تعلیمی اداروں کو مضبوط و مستحکم کیا جائے گا اور موجودہ سیکنڈری سکولوں میں 5لاکھ بچوں کے لئے گنجائش پیداکی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کوتعلیمی معیار کے حوالے سے پورے ملک کیلئے رول ماڈل بنایا جائے گاضیاء بنگش نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر سپورٹس کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس منعقد کرنے کیلئے محکمہ سپورٹس کے ساتھ ایم او یو سائن کیاجائے گا جبکہ 5ہزار سکولوں میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔

Facebook Comments