تازہ ترین

وفاقی وزیر بجلی عمرایوب سے قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبرچترالی کی ملاقات،بہت جلدیوسی بروز اور آیون کو بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ) وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب سے قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبرچترالی نے ملاقات کی۔ یملاقات میں وسی بروز اوریوسی ایوں کے ٹرانسمیشن لائن کی پی سی ون جوکہ پلاننگ ڈویژن میں پہنچ چکا ہے کی فوری منظوری اور دونوں یوسیز کو گولین گول بجلی سے بجلی بلاتاخیر فراہم کرنے کے لیے کاروائی کا مطالبہ اور تحریری درخواست بھی وفاقی وزیر کو حوالہ کیا۔ وفاقی وزیر نے مولانا عبدالاکبرچترالی کو یقین دہانی کی کہ جلد ان علاقوں کو ٹرانسمیشن لائم بچھاکر بجلی دے دی جائیگی انہوں نے چترال کو خصوصی اہمیت دینے کا بھی یقین دلایا مولانا چترالی نے چترال کے مسائل پر خصوصی توجہ دینےپر ان کا شکریہ اداء کیا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button