57

پیسکو کے8 ایس ڈی اوز ناقص کارکردگی پر فارغ

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ )خراب کارکردگی پر پسکو نے بی پی ایس 17 کے 8 ایس ڈی اوز کو فوری طورپر ملازمت سے جبری ریٹائر کردیا ہے ،اس سلسلے میں یہ کاروائی تمام قواعد اورضوابط کو پورا کرنے کے بعدکی گئی ہے۔
پسکو کے اعلی حکام نے پسکو کے تمام فیلڈ افسران اوراہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتربنائیں ورنہ سخت سے سخت کاروائی کے لئے تیاررہیں.صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ پسکو کا مطمع نظر ہے اور اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

Facebook Comments