70

حکومت نے مایوسی ،مہنگائی ،ٹیکسز، انڈے و مرغیوں کے خواب کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔مولانا حسین مدنی

پشاور(آوازچترال نیوز)جمعیت علماء اسلام ضلع پشاورکے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے مایوسی،مہنگائی ،ٹیکسزاور انڈے و مرغیوں کے خوابوں کے علاوہ قوم کو اور کچھ نہیں دیاملک میں خیالی منصوبے چل رہے ہیں حکمران کچھ ڈیلیور نہ کر سکے محمد علی جناح و علامہ اقبال کے اسلامی پاکستان کے مقابلے میں نیا غیر اسلامی پاکستان بنانے کی ناپاک کوششیں کی جا رہی ہیں مگر جمعیت علماء اسلام ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی مولانا حسین احمد مدنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں ملکی معیشت کو ڈبو کر رکھ دیا گیا ہے نااہل وزیر اعظم اور و زراء کی کارکردگی صفر ہے حکومت کے پہلے 100دن ملکی تاریخ کے خوفناک دن ہیں جس نے غریبوں کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے اور دکانداروں کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ہنی مون کے دن مکمل ہوچکے ہیں اب خدارا ملک و قوم کی فلاح کی کچھ فکر کر لیں اور خیالات و تصوارات کی دینا سے باہر آکر عملی اقدامات کریں کہ ملک و قوم کامیابی کی طرف کامزن ہو سکے۔

Facebook Comments