61

نائبر ہڈ کونسلز کیلئے الگ اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ )خیبر پختونخوا حکومت نے ایک مرتبہ پھر سٹیٹ بنک آف پاکستان سے تحصیل کونسلر اور ویلج و نائبرہڈ کونسلز کے فنڈز کے لئے الگ ایک اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست کی ہے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے سٹیٹ بنک کے نام ارسال کئے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس سال مارچ میں سٹیٹ بنک سے درخواست کی تھی ۔
تحصیل کونسلز اور ویلج و نائبریڈ کونسلز کو فنڈز ٹرانسفرز کرنے کے لئے الگ ایک سے اکاؤنٹ 5 اور اکاؤنٹ 6 کھولے جائیں گے تاکہ مذکورہ فنڈز کو سپریم لائن کیا جا سکے مگر ابھی تک مذکورہ اکاؤنٹ نہیں کھولے جا سکے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت بدستور بھاری فنڈز ان کونسلز کو پی ایل اے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس لئے صوبائی حکومت کی درخواست پر دوبارہ غور کر کے تحصیل فنڈز کے لئے اکاؤنٹ 5 جبکہ ویلج و نائبریڈ کونسلز کے لئے اکاؤنٹ 6 کھولا جائے تاکہ مذکورہ فنڈز کے طریقہ کار کو باضابطہ شکل دی جا سکے۔

Facebook Comments