56

850ادویا ت کی قیمتوں میں فوری اضافہ کی سفارش

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 850 مختلف ادویات کی قیمتو ں میں فوری طور پر اضافہ کی سفارشات کردی ہیں دوسری طرف صوبائی دارالحکومت میں 200سے زائد سستی ادویات مارکیٹ سے غائب کر دی گئی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتیں بھی زیادہ ہوئی ہیں جس کے پیش نظر بعض ملکی اور غیر ملکی ادویات ساز کمپنیوں نے سستی ادویات کی پروڈکشن بند کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ادویات کا93فیصد خام مال بیرون ممالک سے آتا ہے ادھر ادویات سا ز کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے ایک ہفتے میں دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلامیہ جاری نہیں کیا تو بحران سے بچنے کے لئے از خود قیمتوں میں 5سے 70فیصد اضافہ کردیا جائے گا۔

Facebook Comments