65

خیبر پختونخوا میں کروڑ پتی افراد کو ٹیکس نوٹسز جاری

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ )خیبر پختونخوا میں کروڑ پتی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں چیئر مین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب کے احکامات کی روشنی میں پشاور اور ابیٹ آباد ریجنل کے ٹیکس دفاتر نے نوٹسز جاری کئے ہیں ایسے افراد جنہوں نے ایک کروڑ روپے یا اس سے زائد مالیت کی گاڑیاں خرید رکھی ہے اور وہ ایف بی آرکے ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں انہیں نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔
نوٹسز میں کہا گیاہے کہ جب آپ ایک کروڑ روپے یا زائد مالیت اٹھارہ سو سی سی یا اس سے بڑی گاڑیاں خرید چکے ہیں یا اب خریدیں گے وہ فوری طور پر گزشتہ پانچ سالوں کے سالانہ آمدن گوارے الیکٹرانکلی فائیل کردیں ان گوشواروں کے ساتھ واجب الادا ٹیکس کی رقم بھی جمع کر دے ایسا نہ کرنے پر تفصیلی آڈٹ شروع کردیا جائے گا ان کے بینک اکاونٹ منجمند دوسرے مرحلے میں کردیئے جائینگے ۔ اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے اس طرح ایک کروڑروپے یا اس سے زائد مالیت کا پلاٹ ، دکان ، فلیٹ ، بنگلہ ، مکان خرید چکے ہوں اور اسے سالانہ آمدن ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرایا ہو انہیں بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں اب تک پچاس سے زائد افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments