52

این ٹی ایس پر بھرتی اساتذہ کیلئے پالیسی تبدیل

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ہی سابق صوبائی حکومت کی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے ’’سکول بیسڈ پالیسی ‘‘ کو تبدیل کرتے ہوئے این ٹی ایس پر بھرتی ہزاروں اساتذہ کی پوسٹوں کو قابل تبادلہ قرار دیدیا
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اورسابق وزیر تعلیم محمد عاطف کی سکول بیسڈ پالیسی کے تحت این ٹی ایس اساتذہ جس سکول میں بھرتی ہونگے وہاں سے کسی دوسرے سکول تبدیل نہیں ہو سکیں گے این ٹی ایس اساتذہ کی تعیناتی کے حکم ناموں میں بھی ان کی پوسٹوں کو ناقابل تبادلہ قرار دیا گیا تھا تاہم محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے ڈائریکٹر تعلیمات کو لکھی گئی ایک چٹھی میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ایس اساتذہ کو ’’خیبر پختونخوا ایمپلائز آف ایلمیٹنری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپاؤنٹمنٹ اینڈ ریگولرائزیشن آف سروسز ایکٹ 2017ء ٗ کے تحت ریگولر کر دیا گیا ہے لہٰذا ن اساتذہ کو ریگولر سرکاری ملازمین کے طور پر ٹریٹ کیا جائے اور ان کے میرٹ کے مطابق تبادلے کئے جائیں ۔

Facebook Comments