64

سرکاری افسران کے آنے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن چترال کے لوگوں میں اسامہ شہید کے لئے عزت وتکریم دیکھ محسوس ہوتا ہے۔ ڈپٹی کمشنرچترال

چترال (نمائندہ آ وازچترال) 7دسمبر2016ء کوایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 661کے حادثے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں تقریبات منعقدہ ہوئے جبکہ مساجد میں قرآن خوانی اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔ طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے چترال کے مقبول عام ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ سے منسوب چترال بونی روڈ پر واقع اسامہ وڑائچ پارک میں یادگار شہداء پرمنعقد خصوصی تقریب میں ڈپٹی کمشنر Image may contain: 12 people, including Shafiq Ahmad, Syed Mazhar Alishah and Karim Ullah, people standingچترال خورشید عالم محسود، ڈی پی او فرقان بلال اور چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کی طرف سے پھولوں کے ہار یاد گار پر چڑہائے گئے جبکہ چترال لیوی اور پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے سلامی دی۔ بعدازاں شہید اسامہ وڑائچ کیرئر کوچنگ اکیڈمی میں منعقدہ ایک اور تقریب میں ڈی سی چترال خورشید عالم محسود مہمان خصوصی تھے جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر مسرت جبین نے صدارت کی جبکہ سیٹلمنٹ افیسر سید مظہر علی شاہ، پی ٹی آئی کے رہنما سرتاج احمد خان، کوچنگ اکیڈمی کے کوارڈینیٹر فداء الرحمن، جہاز کے حادثے میں شہید ہونے والے سلمان زین العابدین کے چھوٹے بھائی نعمان نے خطاب کیا جبکہ شہید جنید جمشید کی بیوہ اور اسامہ شہید کے والد پروفیسر ڈاکٹر فیض احمد وڑائچ نے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر Image may contain: 4 people, people standingخورشید عالم محسود نے کہاکہ دوسروں میں خوشیاں بانٹنے اور دوسروں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنے والے ہی زندگی میں خوش رہتے ہیں اور یہی دوسرے لوگوں کی نگاہوں کا مرکز ہوکر ان کے دلوں میں اپنے لئے جگہ پاتے ہیں اور شہید اسامہ احمد وڑائچ نے عملی طور پر یہ سبق ہمیں دے دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری افسران کے آنے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن چترال کے لوگوں میں اسامہ شہید کے لئے عزت وتکریم دیکھ محسوس ہوتا ہے کہ اس نے کس انداز میں یہاں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور ان کی آرام وراحت کے لئے دن رات کام کیااور یہ اعلیٰ مقام انہوں نے لوگوں کی خدمت کے ذریعے حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ اسامہ شہید کو Image may contain: 2 people, including Zahir Uddin, people standingبہتریں انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کی صورت یہ ہے کہ ہم دوسرے لوگوں کے دکھ کو اپنا دکھ تصور کرکے ان کے مسائل حل کرنے کوشش کریں۔ دوسرے مقرریں نے اس دلگداز واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے اسے چترال کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش واقعہ قراردیا جو کہ ہر سال پوری وادی کو سوگوار کرتی رہے گی۔ اس Image may contain: 3 people, people standingموقع پر اکیڈمی کی طرف سے زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتریں خدمات سرانجام دینے پر مختلف شخصیات کو تعریفی اسناد سے نوازے گئے جن میں پروفیسر اشرف Image may contain: 3 people, including Fida Rehman, people standingالدین مرحوم (تعلیم)، نصرت جبین ، عمران الدین(سوشل سروس)، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین اور چیف ایڈیٹر چترال ٹائمز ڈاٹ کام (میڈیا)، ڈاکٹر رکن الدین، ڈاکٹر Image may contain: 3 people, including Shafiq Ahmad and Fida Rehman, people standingگلزار احمد، ڈاکٹر سمیع اللہ (طب) ، پروفیسر مسرت جبین ، پروفیسر شفیق احمد ، کمال الدین، مظفر الدین ، ڈاکٹر رضیہ (تعلیم )،شہزادہ سکندر الملک ، معیز الدین بہرام Image may contain: Fida Rehman, standing(کھیل) شامل تھے جبکہ ڈی ۔سی وولنٹئر ز ٹاسک فورس کے رضاکاروں کو بھی اسناد دئیے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین بھی ان تقریبات میں موجود رہے۔

Image may contain: 4 people, including Syed Mazhar Alishah and Karim Ullah, people standingImage may contain: 3 people, including Karim UllahImage may contain: 2 people, people standingImage may contain: 6 people, including Karim Ullah and Syed Mazhar Alishah, flower and indoor

Facebook Comments