تازہ ترین

پشاور میں تجاوزات کیخلاف دوبارہ آپریشن کا فیصلہ

پشاور۔( آوازچترا ل نیوز)پشاور میں بھی تجاوزات کے خلاف لاہور اور کراچی طرز کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ٗ بڑے پیمانے پر آپریشن کیلئے بھاری مشینری متعلقہ بازاروں میں پہنچا دی گئی
آپریشن کا آغاز آج سے ہوگا ٗ آگاہی کیلئے بازاروں میں بینرز بھی لگائے جائینگے جبکہ تجاوزات پر دکانداروں کو ای ٹکٹنگ کے ذریعے بھاری جرمانے ہونگے گزشتہ روز ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹی ایم او سلیم خان ٗ ٹی او آر رحمان خٹک ٗاے ٹی او آر ایاز خان درانی ٗ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ ٗ فضل حسین اور ڈیمالشنگ سٹاف نے شرکت کی
اجلاس میں پشاور کو تجاوزات سے پاک وصاف کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹاؤن ون کی حدود میں تمام بازاروں کے صدور کو بذریعہ میڈیا اطلاع دی جائے گی ہ تمام دکانداروں کو تنبیہ کیا جائیگا کہ وہ اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں اور کسی قسم کے تجاوزات کرنے سے گریز کریں اس حوالے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام بازاروں میں چار ، چار بینر لگائے جائینگے ادھر ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے کہاکہ پشاور میں تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن شروع کیاجائیگا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button