تازہ ترین

نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول

پشاور۔( آوازچترا ل نیوز)پرائیویٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے تعلیمی سیشن کیلئے صوبے کے تمام نجی تعلیمی اداروں (مینٹسوری ، کنڈر گارٹن ، پرائمری ، مڈل، ہائی ، ہائیر سیکنڈری اور دیگر مساوی تعلیمی اداروں )کی جانب سے رجسٹریشن کرانے کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے اتھارٹی کی جانب سے جاری دوسرے ترمیمی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی اداروں کے قیام ، تجدید اور درجہ بندی (اپگریڈیشن ) کیلئے مجوزہ رجسٹریشن فارم اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں
رجسٹریشن فیس کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں نوٹیفیکیشن کے مطابق مقررہ نارمل فیس کے ساتھ رجسٹریشن ، تجدید اوراپگریڈیشن کیلئے مقررہ فارم 17 دسمبر 2018 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد کل واجب الادافیس کے 50 فیصد لیٹ فیس کے ساتھ 27 دسمبر 2018 تک ، ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ 07 جنوری 2019 تک اور تین گنا لیٹ فیس کے ساتھ 17 جنوری 2019تک رجسٹریشن فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں اتھارٹی کے ویب سائٹ سے استفادہ کا طریقہ کار بھی جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں درج کیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button