جمعیت طلباء اسلام کاتنظیم سازی شروع کرنیکااعلان

پشاور( آوازچترا ل نیوز )۔جمعیت طلباء اسلام خیبر پختو نخوا کے صوبائی کنونیر رحمت شہزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں معاونت سازی مہم مکمل ہونے کے بعد پختو نخوا کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل شروع ہوگا اور اس کے نتیجے میں منتخب ہونے والے ارکان کو یوم تاسیس کے حوالے سے پچاس سالہ گولڈن جوبلی میں اہم زمہ داریاں سونپی جائے گی
گزشتہ رو ز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی کنونیر کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے تمام کارکن معاونت سازی مہم چلانے کے ضمن میں گولڈن جوبلی کے تیاریوں پر اہنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاونین سمیت ماتحت یونٹوں کے کنونیرز کا اعلان کرے اور متعلقہ رپورٹ صوبائی کنونیر کو جلد سے جلد ارسال کریں
انہوں نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام پورے ملک میں طلبہ برادری کی واحد تنظیم ہے جس نے نوجوان نسل کی فکری ابیاری کیلئے ہر وقت ملک کے کونے کونے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے پاکستان میں جمعیت طلباء اسلام کے قیام کو عمل میں لانے کا مقصد غیر اسلامی روایات ، فکر اور گروہوں کا راستہ روکنا ہیں جس کیلئے جمعیت طلباء نے ہمیشہ قربانی دی ہیں اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہیں
ان کا کہنا تھا کہ تحریک نظام مصطفی ہو ، تحریک بحالی جمہوریت یاتحریک طلبہ حقوق خاص طور پر 1974 تحریک ختم نبوت جمعیت طلبا اسلام نے ہمیشہ اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے
انہوں نے کہا کہ دستوری تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملک بھر میں جمعیت طلباء کی تمام شاخیں تحلیل ہوکر مرکزی کنونیئر ہدایت اللہ پیرزادہ نے تمام صوبوں کیلئے کنونیئر کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد معاونت سازی کے بعد تنظیم سازی ہیں انہوں نے اس موقع پر صوبہ بھر کے اضلاع کیلئے کنونیئر کے ناموں کا اعلان کیا جن میں عنایت اللہ علی شاہ، عظیم اللہ حق نواز،انصار اللہ ، امیر جان ،شاہ عثمان ، ریحان شاہ، عثمان شاہ دیگر شامل ہیں۔