تازہ ترین

محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں جاری میچ کو اپنا آخری ٹیسٹ قرار دیا۔

محمد حفیظ نے 15 سال کرکٹ کھیلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ فیصلہ ذاتی ہے،میں اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں، امید کرتا ہوں پاکستان ٹیم مستقبل میں اچھا پرفارم کرے گی۔

محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، 103 اننگز میں 38 اعشاریہ 35 کی اوسط سے 3 ہزار 638 رنز اسکور کئے، اس دوران انہوں نے 10 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 224 رنز رہا جو بنگلادیش کے خلاف 2015ء میں کھلنا میں کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button