تازہ ترین
وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب اور زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر اظہار افسوس
کراچی( آوازچترا ل نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر اظہار افسوس کیا ہے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر چیف جسٹس کے ریمارکس پر شکوہ بھی کیا، عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں جو کہا انہیں دیکھنا چاہیے تھا کہ وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں جب کہ زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بھی افسوس ہوا، میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی، چیف جسٹس کی عزت کرتا ہوں لیکن ان چیزوں پر افسوس ہے۔
Facebook Comments