تازہ ترین

فردوس چوک میں بی آر ٹی فلائی اوور کا افتتاح

پشاور(آوازچترا ل نیوز)۔۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ ہر حا ل میں اپنے وقت پرمکمل ہوگا اور اس کے لئے ہر حد تک جائینگے ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات اور دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے بی آر ٹی پراجیکٹ کے تحت فردوس چوک میں عام ٹریفک کیلئے بنائے گئے فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے شہرام خان ترکئی نے بی آرٹی پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پونے ایک کلو میٹر لمبے پہلے فلائی اوور کے عام ٹریفک کے لئے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت پشاور ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرے گی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مارچ 2019میں بی آرٹی کوریڈور کو مکمل کر کے بسیں چلانی شروع کر دی جائیں گی۔ صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ عام ٹریفک کیلئے بنائے گئے اس فلائی اوور سے شہر کے مصروف ترین فردوس چوک میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی جبکہ شہری کم سے کم وقت میں منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے ۔
یہ فلائی اوور پانچ ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کیا گیا ہے جبکہ اس پر سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں بغیر کسی تعطل کے گزرینگی اور ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کی مشکلا ت کم کرنے اور انہیں بہتر اور اعلیٰ سفری سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدہ سے اور خلوص نیت سے اس مقصد کے حصول کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہ فلائی اوور اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے پی ڈی اے حکام کی کاوشوں کو سراہا اور بعد ازاں فلائی اوور پر گاڑی چلا کر اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button