تازہ ترین

بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی بات پر خواجہ آصف بھی میدان میں آگئے ،کرارا جواب دے دیا

سیالکوٹ( آوازچترا ل نیوز )سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارت کے آرمی چیف کو کہا ہے کہ لعنت ہے تمھارے سیکولرازم پر،سیکو لر ازم کے پیچھے ہندو راج قائم ہے۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بیان دیا تھا کہ اگر پاکستان سیکولر ریاست بن جائے تو اس کے ساتھ دوستی ممکن ہے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ سیکولرازم کے چہرے کے پیچھے ہندو راج قائم ہے، کشمیر سے لیکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں اقلیتی افراد کو زندہ جلایا جاتا ہے اور بدترین برادری سسٹم جاری ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں گائے کی زندگی تو اہم ہے لیکن انسانوں کو سنگسار کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button