82

حکومتی 100دنوں کی کارکردگی پر افسو س ہی کیا جاسکتا ہے، مولانا حسین مدنی

پشاور (آوازچترا ل نیوز)جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے ترجمان اور متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے حکومتی 100دنوں کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی 100دنوں پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے حکومت نے 100دنوں کی کارکردگی اخبارات میں شائع کرنے کے اشتہار میں بھی ورق الٹنے کا یو ٹرن ہی لیا اور ان میں بھی محض کوئی عملی کام نہ تھا بلکہ صرف دعوے ہی تھے جو عمران خان کنٹینر پر کیا کرتے تھے اور اشتہار میں لکھا ہے کہ ہم مصروف ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ٹھیک کہتے ہیں کہ وہ بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانے اور اسرائیل کو تسلیم کروانے میں مصروف ہیں مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ عمران خان نے گذشتہ روز خود اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے احساس ہی نہیں رہتا کہ میں وزیر اعظم ہوں تو ایسے غیر سنجیدہ حکمران کیا ملک و قوم کی خدمت کرینگے جو ایک طرف بھا رت سے محبت کی پینگیں بڑہا رہے ہیں اور بھارت لائن آف کنڑول پر تو کبھی کشمیر میں مسلمانوں کی شہادتوں کی لاشیں تحفے میں دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے سبب حکومت داخلی و خارجی محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اورڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکا ہے اور ملک میں آئے روز مہنگائی بڑہنے سے غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور ملک میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑ ھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیداور حکومت100ہزاردنوں میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

Facebook Comments