چترال کے لوگ نہایت تعلیم یافتہ بااخلاق اورذہین ہیں. معین الدین
چترال( نمائندہ آوازچترال)گزشتہ روز کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے اپر چترال کے دورافتادہ گاؤں شاگروم اورتریچ ویلی کا دورہ کیا دورے میں کمانڈنٹ نے گورنمنٹ پرائمری سکول شاگروم میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی. سکول کے پرنسپل, اساتذہ, علاقے کے عمائدین اور مختلف سکولوں کے بچوں نے کمانڈنٹ کا پرتباک استقبال کیا. بعدازاں مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان ملی نغمے, نعت خوانی, تقاریر اور بیت بازی کا شاندار مقابلہ ہوا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبأوطالبات میں انعامات تقسیم کیےاور سکول کےلیے بناۓ گۓ کمروں کا بھی افتتاح کیا.کمانڈنٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کے لوگ نہایت تعلیم یافتہ بااخلاق اورذہین ہیں. حلانکہ چترال ایک پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود چترال کے بچے تعلیم کے جزبے سے سرشار ہیں. اوران میں ٹیلینٹ ہے کمانڈنٹ نے مختلف سکولوں سے آۓ ہوے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور مزید محنت اور لگن سے پڑھائی کی ھدایت کی.
بعدازاں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے علاقے کے بزرگوں, بچوں اورنادارافراد میں گرم سویٹر, گرم کپڑے, کوٹ اور سکول کے بچوں میں اسٹیشنری کے سامان اور مٹھائیاں وغیرہ تقسیم کیے اور سکول کے ہر قسم کے مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چترال سکاؤٹس میں جب بھی بھرتی ہو جائے تو پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی.
کمانڈنٹ کی اس کاوش سے سکول کے پرنسپل, اساتذہ, بچےاورعمائدین علاقہ نےکمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس, پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا اور پاک آرمی, چترال سکاؤٹس زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے.