پاکستانیوں کیلئے 45 ہزار نوکریاں

چین کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی اپنا پلانٹ پاکستان میں بھی لگانے جارہی ہے۔
جس کی افتتاحی تقریب جمعہ کے روز وزیراعظم کے آفس میں منعقد ہوئی۔
عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ وینچر سے 45 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں 9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کے اشتراک کا خیر مقدم کر تے ہیں۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔
اب پاکستان میں باقاعدہ مکمل گاڑیاں تیار ہوں گی، یہ پاکستان میں مکمل کارسازی کا پہلا منصوبہ ہے۔
پاکستان میں بہت صلاحیت موجود ہے، ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا مطالبہ کیا۔
ہم پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری چاہتے ہیں جس میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہو تاکہ لوگ ہنرمند ہوں۔
عمران خان نے کہا بیرون ملک لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔
یہاں بننے والی گاڑیاں اگر ایکسپورٹ ہوئیں تو مزید ڈالرز آئیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔
ہم منی لانڈرنگ ، ہنڈی اور حوالہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ہمارا روپیہ جلد مضبوط ہوگا اور ہمیں ڈالرز کی کمی نہیں ہوگی۔