ہنر مند لیبر کی تیار ی کیلئے نجی کمپنیوں کیساتھ معاہدہ
پشاور۔( آوازچترال رپورٹ) خیبر پختونخوا میں ہنر مند لیبر تیار کرنے کے لئے ٹیوٹا نے17 نجی کمپنیوں کے کیساتھ معاہدے کرلئے
مذکورہ معاہدے فنی تعلیم فراہم کرنے والے صوبہ بھر کے مختلف سرکاری اداروں اورنجی کمپنیوں کے درمیان، ٹیوٹ سیکڑ سپورٹ پروگرام جسکے لئے جرمنی ، ناروے اور یورپی یونین تعاون فراہم کررہی ہے کے اشتراک سے حیات آباد ٹیکنیکل ٹریننگ میں کئے گئے ۔ معاہدوں کے تحت مقامی کارخانے سرکاری فنی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالب علموں کو آن جاب ٹریننگ فراہم کریں گے تاکہ صوبہ کی معیشت بہتر بنانے کیلئے ہنر مند لیبر تیار کی جاسکے۔
اس موقع پر خیبر پختو نخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے سٹیٹ منیجر فیض محمد خیبر پختونخوا ٹیوٹا کے ڈائریکٹر سجاد علی ، اور ریجنل کوآڈینیٹر طاہر خان بھی موجود تھے جنہوں نے فنی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں اور مقامی کارخانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تعاون سے خارخانوں اور فنی تعلیمی اداروں کو باہم مربوط کرنے سے ایک جانب طالب علموں کی صلاحیتوں میں اضافہ بلکہ دوسری جانب صوبہ کی معیشت بہتر بنانے میں بھی مد د ملے گی اور مقامی کارخانوں کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہنر مند لیبر میسر آئے گی ۔