تازہ ترین

نانا اور والدہ کی جدوجہد کو جاری رکھوں گا ٗ بلاول بھٹو

کراچی(  آوازچترال رپورٹ)۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نانااوروالدہ کے اہداف کے حصول کیلئے جدوجہدکرتارہوں گا، پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے، شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں،جبرکی قوتوں کے خلاف جدوجہد بہت جلد بارآور ہوگی۔
پارلیمان کی بالادستی کیلئے سرگرم عمل رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا نانااوروالدہ کیاہداف کے حصول کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا، دونوں عظیم رہنما ؤ ں کے وارث پارٹی کی تنظیم،جیالے ہیں، شہید نانا اور والدہ کے فلسفے کی پیروی کرتے رہیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ قیادت، عہدیدار، جیالے مقصد کی خاطر سخت محنت کے لیے تیارہیں، پارٹی رہنما و جیالے اپنی ثابت قدمی کاثبوت پیش کر چکے، ان کا کردار ، خدمات اور قربانیاں تاریخ میں لکھی جائیں گی، جبرکی قوتوں کے خلاف جدوجہد بہت جلد بارآور ہوگی۔شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے، پارلیمان کی بالادستی کیلئے سرگرم عمل رہیں گے، قانون کی عملداری کیلئے بھی جدوجہدکرتیرہیں گے، 1973 کا دستور دیا،نیوکلیئر پروگرام سے ملک کوناقبلِ تسخیر بنایا۔انہوں نے کہا کہ زخم خوردہ پاکستان کا مداوا کیا، بھارت کو شملہ معاہدے پر مجبورکیا،صوبوں کو خود مختاری دی، پارلیمان و صوبوں کو اختیارات منتقل کیے، پارٹی قیادت نے پارلیمان کو مکمل بااختیار بنایا اور کیپی ،گلگت بلتستان نے پارٹی کے دورحکومت میں پہچان حاصل کی۔بلاول بھٹو نے کہا اسی دور میں پہلی بار کسانوں کو فصلوں کے مناسب نرخ ملنا شروع ہوئے، مضبوط جمہوریت کے لییپارٹی کی جدوجہد پر کوئی سوال نہیں، شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button