53

سرکاری محکموں میں شفافیت کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ

شاور۔( آوازچترال رپورٹ)خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے مزید اقدامات کافیصلہ کیاہے جس کے تحت ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری افسران کی پنشن ادائیگی کو صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی این او سی سے مشروط کرنے کی تجویز کو حتمی شکل دینے پرغور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف اپنے ایجنڈے کے تحت ایک اورقدم اٹھانے والی ہے اس سلسلہ میں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے صوبائی حکومت کو تجویزپیش کی ہے کہ تمام افسران کی ریٹائرمنٹ کے اور مراعات کی فراہمی کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی این او سی کو لازمی قراردیاجائے جس سے نہ صر ف محکموں میں شفافیت کاعمل مزید یقینی بنایاجاسکے گا۔
بلکہ پی اے سی کی اہمیت اور کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا ذرائع کے مطابق مذکورہ تجویز پر غور جاری ہے اورجلدہی اس حوالہ سے فیصلہ کرلیاجائے گا ۔

Facebook Comments