طاہر داوڑ قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر
شاور۔( آوازچترال رپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغواء اور بعد ازاں افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی رورل ڈویژن پشاور طاہر داؤڑ کی پوسٹ مارٹم منظر عام پر آگئی طاہر داؤڑ کی ہلاکت وحشیانہ تشدد کے ذریعے ہوئی جبکہ انہیں کئی روز تک بھوکا اور پیاسا بھی رکھا گیا تھا جاری ہونے والی پورسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طاہر داؤڑ کے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں قتل کئے گئے ایس پی رورل پشاور طاہر داؤڑ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس حکام کو موصول ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے طاہر داؤڑ کے جسم پر گولی کا کوئی نشان نہیں جبکہ وحشیانہ تشدد کے نشانات موجود تھے ذرائع کے مطابق پوسٹ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تشدد سے طاہر داؤڑ کے بازو اور پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ ان کا معدہ خالی تھا کیونکہ انہیں کئی روز سے بھوکا پیاسا رکھا گیا تھا ۔
اور ان کی موت نعش کی برآمدگی سے چند روز قبل واقعہ ہوئی تھی ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اسلام آباد پولیس کے بھی حوالے کی گئی ہے جن کی ایک ٹیم پشاور آئی تھی واضح رہے کہ ایس پی رورل طاہر خان داؤڑ کو 26 اکتوبر کو اسلام سے اغواء کیا گیا تھا جن کی 18 روز بعد افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے علاقہ در بابا سے نعش برآمد ہوئی تھی۔