تازہ ترین

مختلف اضلاع میں تعینات23ججوں کی تقرریاں وتبادلے

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے حال ہی میں ترقی پانے والے سینئرسول ججوں سمیت23ججوں کی صوبے کے مختلف اضلاع میں تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں پشاورہائی کورٹ کے رجسٹراروجیہہ الدین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان ججوں میں سے)18کو متعلقہ اضلاع میں بطورایڈمنسٹریٹوسینئرسول جج تعینات کیاگیاہے ۔
اعلامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹوسینئرسول جج تعینات ہونے والوں میں شبیرمحمددرانی کو لکی مروت ٗ اسداللہ کوہنگوٗ شاہدمحمود کو ہری پور ٗ اعجازالرحمان کوبٹگرام ٗنصیراحمد کو چارسدہ ٗ فرحانہ تبسم کو بونیر ٗ سیدحسن رضا کو دیربالا ٗ اصغرعلی کونوشہرہ ٗ عبدالقیوم کوشانگلہ ٗ نصراللہ خان کوچترال عبیداللہ کوتورغر ٗ محمدایازکودیرپائین ٗ محمداسحاق کومانسہرہٗ عصمت اللہ کوٹانک ٗ سیدفضل ودود کوکرک ٗ محمدقاسم کوملاکنڈ ٗ سید مرادعلی شاہ کو نوشہرہ ٗاحسان الحق کوصوابی اورقیصرخان آفریدی کومردان میں تعینات کردیاگیاہے۔
جبکہ دیگراضلاع میں سینئرسول جج جوڈیشل تعینات ہونے والوں میں اسلام الدین کوایبٹ آباد ٗ ٗ محمدظہورکوچھوٹالاہورصوابی ٗ مہہ جبین کو لکی مروت ٗ محمدکاشف کو چھوٹالاہورصوابی میں تعینات کردیاگیاہے جبکہ سول جج شوکت حسین کوتنگی چارسدہ ٗ اورمحمدکاشف کو سول جج چھوٹالاہورصوابی تعینات کردیاگیاہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button