تازہ ترین

معمولی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کافیصلہ

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ)خیبرپختونخواکے تمام اضلاع میں معمولی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کافیصلہ کیاہے صوبہ بھرمیں اضلاع کی سطح پر قائم ہونے والی ان عدالتوں میں سول جج اورمجسٹریٹ مقدمات کی سماعت کریں گے جنہیں ان مقدمات میں تین سال تک کی سزادینے کااختیارہوگا جبکہ یہ عدالتیں ایک لاکھ روپے تک کے دعوی کی بھی سماعت کی مجازہوں گی ۔
پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج صاحبان کو ضلع اورتحصیل کی سطح پر ایسی عدالتیں قائم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ سائلین کوفوری اورسستاانصاف فراہم ہوسکے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے تمام سیشن جج صاحبان کو ان عدالتوں کے لئے علیحدہ رجسٹرارمقررکرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں ۔
چیف جسٹس نے ڈائریکٹر(انسپکشن) سیکرٹریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کوبھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بطورفوکل پرسن فرائض انجام دیں اوران عدالتوں کے قیام سے متعلق امورکی نگرانی کریں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button