66

پشاور میں ڈرائی پورٹ کی گاڑیوں کی منتقلی پر عملدرآمد شروع

پشاور۔( آوازچترال رپورٹ) پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن میں ڈرائی پورٹ کی گاڑیوں کی منتقلی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے یہ اقدام وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے وفاقی وزیر نے گزشتہ ہفتے پشاور کینٹ ریلو ے سٹیشن کا دورہ کیاتھا اور اسٹیشن کی حدود میں کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پرہٹانے کے احکامات جاری کئے تھے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ریلو ے حکام نے گاڑیوں کو ہٹانے کے لئے ایف بی آر اور کسٹم پشاور سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان گاڑیوں کو جلد سے جلد ہٹایا جائے واضح رہے کہ یہ گاڑیاں عرصہ دراز سے پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن کی حدود میں کھڑی ہیں۔

Facebook Comments