تازہ ترین

ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس آئیسکو کے نادہندہ نکلے

آئیسکونے ایوان صدراورپارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹنے کے نوٹس جاری کر دیئے۔

دستاویزات کے مطابق ایوان صدر 34 لاکھ اور وزیراعظم ہاؤس 9 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ بجلی کے بل کی مدمیں 3 کروڑ کا نادہندہ ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس بھی 90 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت توانائی نے بھی آئیسکو کے 50 لاکھ روپے دینے ہیں۔

اس کے علاوہ وزارت خزانہ نے بھی 25 لاکھ روپے کابل ادا نہیں کیا۔

آئیسکونے ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹنے کے نوٹس جاری کر دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کا استعمال بھی بڑھ گیا۔

گزشتہ نومبر کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں 59 ہزار یونٹ استعمال ہوئے۔

رواں سال نومبر میں وزیراعظم ہاؤس نے 72 ہزار یونٹس خرچ کئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button