تازہ ترین
حکومت پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فوری بند کرے ورنہ ہم ۔۔!!! اشرف آصف جلالی نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی
لاہور( آوازچترال رپورٹ ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺتحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا حکومت سنی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فوری بند کرے۔چھاپوں سے مساجد ،مدارس اور چادرچاردیواری کا تقدس پامال ہورہا ہے ۔گرفتار کئے گئے علماء اور کارکنان کی عدم رہائی سے پورے ملک میں بے چینی پھیل رہی ہے۔عاصیہ ملعونہ کو بھگانے کیلئے علماء حق اور کارکنان کو پابند سلاسل کرنا ملکی اور ملی مفاد میں نہیں ہے ۔اگر حکومت کو گرفتاریوں کا اتنا شوق ہے تو ہم جیل بھرو تحریک کا آغاز کر دیں گے۔ تحفظ ناموس رسالت
ﷺ،عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کے اسلامی تشخص پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔یہ حکمرانوں کا امتحان ہے کہ وہ مغربی آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں یا تاجدار ختم نبوتﷺکوخوش کررہے ہیں۔ربیع الاول شریف کے مقدس مہینے میں ملک میں خوف وہراس کی فضا ء اسلامیان پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے ۔محب وطن قوتیں ملکی معاملات کو کنٹرول کریں ۔
Facebook Comments