تازہ ترین

ہیڈ ماسٹر کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے اور علاقے کوہ میں موجود تمام تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے..موری لشٹ

موری لشٹ کے مقام پر #حاجی_صفدر صاحب کے دولت خانے پر ایک نشست ہوئی جس میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ کے انتظامیہ( پرنسپل) کا اپنے سٹاف کیساتھ ناقص رویہ، طالبات سے بد تمیزی اور تعلیمی کارکردگیوں کے سابقہ اور موجود ریکارڈ کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی جس میں کوہ کے معتبر اور سفید ریش بزرگوں نے سکول میں تعلیم و تربیت ، اندرونی بدنظمی اور دیگر مسائل بیان کرتے ہوئے اپنی قیمتی آراء سے شرکاء کو آگاہ کرتے رہے۔ اجلاس کے دوران اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کے میزبان حاجی صفدر علی کاش نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ ضلع چترال میں ٹاپ پوزیشن پر تھا جو کہ ہمارے محترم استاد معظم شاہ اور انکے جملہ سٹاف کی محنت کا صلہ تھا اور آج یہی سکول زیرو لیول پر پہنچ گیا جسکا ذمہ دار سکول انتظامیہ یعنی موجودہ پرنسپل ہے ،جسکی عدم توجہی سے ہمارے بچے بچیوں کا مستقبل تباہی کی طرف گامزن ہے۔
اجلاس کے مہمان خصوصی #پاکستان_پیپلز_پارٹی ضلع چترال کے سینئر نائب صدر #شریف_حسیننے کہا کہ ہم نے یوسی کوہ کے برزگوں کیساتھ ملکر اس سکول کو سیکنڈری سطح پر لانے کے لیے اپنا خون پسینہ بہایا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک بہترین تعلیمی ادارہ بن گیا جہاں سے پڑھ ہمارے بچے بچیاں اعلیٰ معیار تعلیم حاصل کی لیکن آج اسی سکول کے انتظامیہ کی غفلت،بدمعاشی اور ناقص کارکردگیوں کے بارے میں سن کر انتہائی افسوس ہوا اور یہ قابل مذمت اور برداشت سے باہر ہے۔ اجلاس کے صدر سابق ایم-پی-اے #مولانا_عبد_الرحمن نے کہا کہ متعلقہ سکول کے انتظامیہ کا اپنے سٹاف کو بے جا تنگ کرنا،طلباء و طالبات اور سکول میں کام کرنے والے ٹھیکدار کے ساتھ بدنظمی اورتلخ کلامی انتہائی قابل مذمت ہے اور اس حوالے سے ان سے ضرور پوچھا جائے گا اور ہم اپنے تعلیمی اداروں کے اندرونی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اس اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ سکول ھذا میں تعینات ہیڈ ماسٹر کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے اور علاقے کوہ میں موجود تمام تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ ہماری اگلی نسلوں کا مستقبل بہتر سے بہتر ہوسکے۔

Image may contain: 8 people, people smiling, people sittingImage may contain: 3 people, people sittingImage may contain: 4 people, including Sajjad Akhoon, people smiling

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button